کشمیر انتظامیہ نے وادی میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کو روکنے کے لئے انٹرنیٹ خدمات اور موبائیل فون سروس کی معطلی کے بعد اب مقامی میڈیا کے خلاف شکنجہ کس لیا ہے اور 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب کو بیشتر اخبارات کے چھاپہ
خانوں پر چھاپے ڈالکر نہ صرف اخبارات کی کاپیاں ضبط کی گئیں بلکہ اِن میں کام کررہے ملازموں کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس کے علاوہ کیبل ٹی وی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق کیبل ٹی وی آپریٹرس نے انتظامیہ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہوئے ہفتہ کی صبح خدمات منقطع کردیں